چیئرمین پی سی بی کی خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت
پی سی بی کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے غذائیت کی ہدایت
لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا: مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ
حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائم حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے میچ کن شہروں میں ہونے کا امکان ہے ؟
کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات
چئیرمین پی سی بی نے اس موقع پر تربیت فراہم کرنے والے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے تربیت کے حوالے سے استسفار کیا اور خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور
کھلاڑیوں کی محنت اور عزم
محسن نقوی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ زیر تربیت ویمن کرکٹرز کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہترین کوچز کی تربیت شاندار ہے، کھلاڑیوں کو بھی بھرپور محنت کر کے مطلوبہ نتائج فراہم کرنے ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی ویمن کب کرکٹ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، عملی مشقوں، فزیکل فٹنس اور تیکنیکی سطح پر بھرپور توجہ دی جائے کیونکہ جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونا لازمی ہے۔
ٹریننگ کی سرگرمیوں کی تفصیلات
کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو کیمپ میں جاری ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ وہاب ریاض، عبدالرحمان، عمران فرحت اور دیگر موجود تھے۔








