پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کی تشکیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
ریزرو کھلاڑیوں کے نام
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
ناموں میں تبدیلی کا وقت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، جبکہ اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 7 مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
سری لنکا کے خلاف سیریز
ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کا ارادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں ’’پہلی ترجیح‘‘ بتا دی
ابتدائی ناموں میں شامل کھلاڑی
ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔
ورلڈکپ کی تاریخیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔








