1. 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے: شیخ رشید
شیخ رشید کی چیف جسٹس سے اپیل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا تدارک، لاہور ہائیکورٹ کی موٹر سائیکلوں سے متعلق بڑی ہدایت
9 مئی کے مقدمات کی سماعت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری
مہنگائی اور بےروزگاری کے مسائل
شیخ رشید نے دردمندانہ اپیل کی کہ غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں، مہنگائی اور بےروزگاری سے لوگوں کا چولہا نہیں جل رہا۔
اپیلوں کی سنوائی کی درخواست
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے، براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔








