سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کا جائزہ
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے 5 بڑے ہیں، ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کے لیے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے، رانا ثنا اللہ
سونے کی قیمت میں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 332 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد؛ 2 بچوں کا قتل، زیرحراست ملزم کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 030 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 106 روپے کی کمی سے 7 ہزار 756 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 91 روپے کی کمی سے 6 ہزار 649 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔








