الزامات غیر ذمہ دارانہ، خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے: دفتر خارجہ
پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنی دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام میں کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد
ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے، بھارتی الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ہم بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سخت کریک ڈاؤن کی تیاری، اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے: فیصل واوڈا نے ’’اطلاع ‘‘ دیدی
کلبھوشن یادیو کا معاملہ
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی واضح مثال ہے، بھارت پر بیرون ملک ٹارگٹ کلنگز، تخریب کاری اور دہشت گرد نیٹ ورکس کی معاونت کے سنگین الزامات ہیں۔ ہندوتوا نظریہ انتہاپسندی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے، بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور جابرانہ فوجی قبضہ برقرار ہے۔
سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائے گی، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔








