نکولس مادورو کی امریکہ کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد وینز ویلا کا صدر کون ہوگا؟
وینزویلا کی موجودہ سیاسی صورتحال
کاراکاس (ڈیلی پاکستان آن لائن) وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے کہا ہے کہ صدر نکولس مادورو ہی بدستور ملک کے آئینی اور قانونی صدر ہیں، اور ان کی گرفتاری کے باوجود ریاستی نظم و نسق مکمل طور پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
صدر مادورو کی اہمیت اور آئینی حیثیت
سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ایوان گل نے واضح کیا کہ وینزویلا کا آئین بالکل واضح ہے اور عوام کے منتخب صدر نکولس مادورو ہی ملک کے آئینی صدر ہیں، جن کی جسمانی موجودگی کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے، کیونکہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام آئین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر مادورو کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی ملاقات
ریاست کی مستحکم صورت حال
وینز ویلا کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین پوری قوت کے ساتھ نافذ العمل ہے اور ملک کے تمام ریاستی ادارے پوری طرح فعال ہیں۔ ان کے مطابق مسلح افواج تعینات ہیں، پولیس متحرک ہے، عوام بھی میدان میں موجود ہیں اور ریاست کی خودمختاری اور وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عوام کا عزم اور ریاستی طاقت
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وینزویلا ایک مضبوط ریاست ہے، جس کا آئینی ڈھانچہ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسا کہ ماضی میں بھی ملک نے ثابت کیا ہے۔








