دنیا میں نیا ورلڈ آرڈر قائم ہو رہا ہے، مشاہد حسین سید
نیا ورلڈ آرڈر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دنیا میں نیا ورلڈ آرڈر قائم ہو رہا ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول پر عمل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی: حافظ نعیم الرحمان
امریکہ اور چین کی صورتحال
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ پچھلے 20 سال سے سویا ہوا تھا، اس دوران چین آگے بڑھ گیا۔ چین نے بھی پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی کے دوران ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے روس امریکہ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے دیا
تاریخی تسلسل
انہوں نے کہا کہ جس طرح وینزویلا کے صدر کو گرفتار کیا گیا ہے، 35 سال پہلے پاناما کے صدر کو بھی اسی طرح گرفتار کیا گیا تھا، آج وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب اور امارات کے تعلقات
مشاہد حسین سید کے مطابق سعودی عرب اور امارات ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں، اس سے اسرائیل کا ابراہیم اکارڈ ختم ہو گیا ہے، سعودی عرب نے بہت سخت زبان استعمال کی ہے۔








