لاہور، وال سٹی اتھارٹی میں تقریب میں نک دا کوکا گانا چلنے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، 3 ملازمین معطل
تین ملازمین کی معطلی
لاہور (ویب ڈیسک) وال سٹی اتھارٹی میں پروگرام کے دوران مشہور گانے نک دا کوکا چلنے پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2005ء میں سپر پارسل ایکسپریس ملیر پل عبور کرتے ہوئے حادثہ
غیر ممنوعہ گانے کا معاملہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ممنوعہ گانا چلانا وال سٹی اتھارٹی انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا، نک دا کوکا متعلقہ سرکاری محکمہ کی فہرست میں منظور نہیں جس پر انتظامیہ نے کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، ضمانت منظور ہونے پر عمران خان کا بھانجا شاہ ریز جیل سے رہا
پروگرام کے دوران کارروائی
شالامار باغ میں جاری پروگرام میں شرکا کی فرمائش پر جیسے ہی گانا شروع ہوا تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور اس کو بند کروا دیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ملازمین کو معطل بھی کردیا۔
کارروائی کی تصدیق
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ وال سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گانا منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا۔








