جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ 4 روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ چین
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کی سڑکوں پر ٹہلتی بھارتی اداکارہ کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار تھپڑ مار کر فرار ہو گیا
سرکاری دورے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ 4 سے 7 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورۂ چین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کارروائیوں میں کتنے افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، کتنی چوکیاں تباہ کی گئیں۔ وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
دورے کے مقاصد
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق لی جے میونگ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنما بیجنگ میں بات چیت کریں گے۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماوں کی سٹریٹجک رہنمائی میں یہ دورہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ یہ 6 سال میں جنوبی کوریا کے کسی بھی صدر کا پہلا دورۂ چین ہے۔ دورہ چین سے قبل لی جے میونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ جنوبی کوریا ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کا احترام کرتا ہے اور تائیوان کے معاملے پر ایک چین کے مؤقف پر قائم ہے۔








