ایران میں مہنگائی کے خلاف تہران سے شروع ہونے والے مظاہرے مزید شہروں تک پھیل گئے
مہنگائی کے خلاف مظاہرے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں مہنگائی کے خلاف تہران سے شروع ہونے والے مظاہرے مزید 40 شہروں تک پھیل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فارسٹ گارڈز ماحولیاتی ہیرو ہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کاخصوصی پیغام
مظاہروں کی شدت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق گزشتہ روز مظاہروں میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، سرکاری رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علام
انٹرنیٹ کی مشکلات
ایران میں جاری احتجاجی لہر کے دوران شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
سائبر حملے کی ناکامی
ایرانی وزیر اطلاعات و مواصلات ستار ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران نے آج اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملوں میں سے ایک کو ناکام بنایا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ بینڈوتھ میں کمی ہوسکتی ہے۔








