ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اچھا اور اہم دن ہے جو آپ کی مشکلات اور پریشانیوں کو انشاءاللہ ختم کرنے میں مددگار ہو گا اور شام تک اہم خبریں بھی موصول ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا جزیرہ جہاں لاکھوں سانپ ایک دوسرے کو بھی کھا جاتے ہیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس مسئلے میں کافی دِنوں سے آئے ہوئے ہیں اب اُس سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے اور آج مالی حوالے سے بھی آپ کو فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس سٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ پہلے ہی کس قدر جکڑ میں ہیں آپ مزید پریشان ہو جائیں گے، ابھی فضول کاموں سے دور ہی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی شہریوں کو حیفہ خالی کرنے کا حکم دے دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں تبادلے کے امکان کے ساتھ ترقی کے چانس بھی پیدا ہو گئے ہیں جو لوگ کسی بھی مشکل کا شکار تھے وہ انشاءاللہ آج سے ہی اس میں سے نکلنا شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو روکنا ناممکن، قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے: اسد طور
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت مالی مشکلات والا خانہ کھلا ہوا ہے اور یہ 14 یوم تک مزید کھلا رہے گا، صبر سے کام لیں۔ اس وقت جو ہاتھ آ رہا ہے وہ ہی آپ کے لئے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرف علی زیدی وزیرِاعظم کے غیر ملکی میڈیا کے ترجمان مقرر
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
غصہ قابو میں رکھیں ذرا سی غلطی آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتی ہے اس وقت صورتحال آپ کے حق میں نہیں ہے، آپ کو کسی دوسرے سے شدید خطرہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے لال قلعہ کا قبضہ مانگ لیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کافی عرصے سے خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ انشاءاللہ اب اس مشکل سے باہر نکلنا شروع ہوں گے اور جو بیماری میں تھے وہ صحت یاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شرح پیدائش میں کمی، ویتنام میں صرف 2 بچے پیدا کرنے کی پابندی ختم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج کسی جانب سے اچھی خبر مل جانے کی امید ہے اور جو رکاوٹ کافی دِنوں سے محسوس کی جا رہی تھی وہ بھی انشاءاللہ ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 25 منزلہ عمارت سے گر کر کرشماتی طور پر 9 سالہ بچی بچ گئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کافی دنوں سے جگہ تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں وہ اب انشاءاللہ اس میں کامیاب ہوں گے ویسے بھی موجودہ جگہ سے ہجرت کرنا آپ کےلئے بہتر رہے گا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے آپ نے اس سے بچ کر چلنا ہے، کسی بھی قسم کا کوئی رسک نہیں لینا ورنہ مصیبت گلے پڑ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منانے کا اعلان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب حالات بہتر تو ہونا شروع ہوئے ہیں اُمید ہے وہ مسئلہ بھی حل ہو جائے جو کافی دِنوں سے وبالِ جان بنا हुआ تھا آپ کے لئے اب مالی حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
بدنظری والی بات لگتی ہے آپ کو اس طرف توجہ دینا ہو گی اور کوشش کریں کہ بعد نمازِ مغرب گھر سے چند دن نہ نکلیں اور راشن کی صورت میں صدقہ لازمی دیں۔








