وینزویلا میں امریکی آپریشن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی
نیویارک میں جاری صورتحال
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وینزویلا کے صدر کو پکڑنے کیلئے کیے گئے امریکی آپریشن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی۔ اس سے پہلے واقعے میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بات چیت
حملے کا پس منظر
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہو گئی ہے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
مزید ہلاکتوں کا خدشہ
رپورٹ کے مطابق ایک سینئر وینزویلا حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔








