مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال، نماز جنازہ میں مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق اور حافظ نعیم الرحمان سمیت اہم شخصیات کی شرکت
نماز جنازہ کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی جو کہ گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ان کے بیٹے صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن نے پڑھائی۔ اس تقریب میں نامور دینی و مذہبی راہنماؤں اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛منٹورہ ہمالیہ پوائنٹ پر 5افراد سمندر میں ڈوب گئے،2جاں بحق
شرکاء کی فہرست
نماز جنازہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مولانا عبدالحق ثانی، علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، خواجہ احمد حسان، مولانا انس اعظم، مولانا محمد امجد خان، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مفتی محمد جامعۃ الرشید کراچی، مولانا حکیم مظہر شاہ، خواجہ اعجاز احمد سکا، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، لیاقت بلوچ، نامور صحافی مجیب الرحمان شامی، عمر شامی، نوید چوہدری، صوبائی وزیر بلال یاسین، چوہدری اختر رسول، میاں محمد نعمان ایم این اے، مولانا مفتی احمد علی ثانی، سید توصیف شاہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈاکٹر آصف محمود جاہ، مولانا راشد الحق حقانی، مولانا عرفان الحق، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، حافظ حسین احمد، مولانا نعمان حامد، صاحبزادہ حافظ عمیر عبدالہادی، پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی، علامہ زبیر عابد، قاری وقار چترالی، ڈاکٹر فیاض رانجھا، مولانا مسعود قاسم قاسمی، تنظیم اسلامی کے امیر مولانا شجاع الدین، جاوید قصوری، مولانا سید قطب، پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل اور جامعہ اشرفیہ لاہور اور دیگر دینی مدارس کے علماء و طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو جو پولیس کو اس جگہ تک لے گئی جہاں خاتون کی چھ ٹکڑوں میں تقسیم شدہ لاش دفن تھی
درس اور خراج عقیدت
نماز جنازہ سے قبل جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان نے درس دیا اور مولانا فضل الرحیم اشرفی کی دینی و ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی تقریباً 10 سال بطور جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم کے منصب پر فائز رہے۔ وہ عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر، پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین، رابطہ عالم اسلامی کے رکن، متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر، زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے ممبر اور دیگر عہدوں پر کام کرتے ہوئے اسلام، ملک وقوم اور انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔
آخری آرامگاہ
درس کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان شیرشاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔








