سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی 2 بڑی وجوہات
سردیوں میں صحت کا خیال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز کے مطابق سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں۔
وجوہات
اپنے ایکس بیان میں ڈاکٹر خرم نے کہا: نمبر ایک: لوگ پانی بہت ہی کم پیتے ہیں جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔ نمبر دو: سردی میں خون کی رگیں تنگ ہو جاتی ہیں۔
احتیاطی تدابیر
لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی زیادہ پئیں اور اپنے جسم کو گرم کپڑے، پاجامہ، جرابیں، ٹوپی، گلوز، چادر، اور کوٹ پہن کر گرم رکھیں۔ بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات
نمبر 1: لوگ پانی بہت ہی کم پیتے ہیں جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔
نمبر 2: سردی میں خون کی رگیں تنگ ہو جاتی ہیں۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی زیادہ پئیں اور اپنے جسم کو گرم… pic.twitter.com/cJZNWP7Wpo
— Doctor Khurram Khan (@doctor_khurram) January 5, 2026








