سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 98 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی
ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) - دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 98 ویں سالگرہ کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کرلی
تقریب کی تفصیلات
تقریب کے دوران ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے خدمات اور عوامی حقوق کے تحفظ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو آئین، ایٹمی پروگرام اور عوامی شعور جیسی تاریخی کامیابیاں دیں، جو آج بھی ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
شرکت کرنے والے رہنما
سالگرہ تقریب میں میاں منیر ہانس، ذوالفقارعلی مغل، عرفان قمر گوندل، نثارخٹک، ملک محمد اسحاق، ممتاز جونیجو، سراج خان، اعجاز لاشاری، مبشر قریشی، فاروق بانیاں، شکیل چیچی، عتیق گورسی، اشفاق مغل، سفیر چوہان، فیضان منور وریا، اور دیگر جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان کریم امیر علی نے تمام مہمانوں کو سندھی اجرک پہنائی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ماہرین نے کورنگی کریک پر آگ بجھنے کے بعد خود ہی آگ دوبارہ کیوں لگادی؟
سالگرہ کا کیک اور عزم
تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، جس میں پی پی پی گلف کی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریے کو زندہ رکھتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت، وفاقی ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
دعا اور نیک تمنائیں
آخر میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور پاکستان کے روشن، جمہوری مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔








