وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری کو بارش کا پہلا قطرہ قراردے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا۔ انہوں نے نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اوٌلین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن گیس کمپنی نے یوم آزادی کے موقع پر گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کمیشن میں نجی شعبے سے بہترین صلاحیتوں کے حامل متعلقہ افراد رکھے جائیں اور تمام تر تعیناتیاں انتہائی شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا بھاشانی نے ڈھاکہ میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش بنانا چاہتا ہے اور سی آئی اے اُس کی مدد کر رہی ہے.
ڈیجیٹلائزیشن اور آڈٹ کی ہدایت
نجکاری کمیشن کو ڈیجیٹلائز کرنے اور تمام نجکاری منصوبوں کا بین الاقوامی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر وڑائچ کے سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ میں بہتری
اجلاس میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کا شعبہ مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو ابتدائی طور پر دو بیچز میں رکھا گیا ہے۔ پہلے بیچ میں اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک پاور کمپنیز جبکہ دوسرے بیچ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری ہوگی۔
آئندہ کی بھرتیاں
نجکاری کمیشن میں فائنانس، ایچ آر، قانون، آئی ٹی اور میڈیا ایڈوائزری کے شعبوں کے کنسلٹنٹس مارکیٹ سے بھرتی کئے جائیں گے۔ اسٹریٹیجی، پالیسی، ٹرانزیکشن اور پاور کے شعبوں کے کنسلٹینٹس بھی مارکیٹ سے ہی مقرر کئے جائیں گے۔








