منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38واں یوم تاسیس، دینی نہج پر خواتین کی تعلیم و تربیت ناگزیر ہے: خرم نواز گنڈاپور
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38واں یوم تاسیس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جب سوچ آزاد ہو جائے تو قومیں خود بخود آگے بڑھنے لگتی ہیں، قومیں صرف وسائل سے نہیں، فکر سے بنتی ہیں۔
تعلیم و تربیت کی اہمیت
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دینی نہج پر خواتین کی تعلیم و تربیت وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی تعلیم و تربیت کے بھی بے مثال ادارے قائم کیے۔ آج خواتین داعیہ کے طور پر تیار ہو چکی ہیں اور پاکستان بھر میں ایک فعال شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9ملزم گرفتار ، 1کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
منہاج یورپین کونسل کی نائب صدر کی باتیں
نائب صدر منہاج یورپین کونسل اور دیرینہ رفیقہ منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر بشریٰ ریاض نے ویمن لیگ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم گزشتہ 38 برسوں سے خواتین کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کے ذریعے معاشرتی اصلاح میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج ہوگا، صدر کراچی چیمبر
خدمات کا اعتراف
اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی دنیا بھر میں قائم تنظیمات کی جانب سے مادر تحریک رفعت جبیں قادری کو ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یومِ تاسیس کی اس تقریب میں سینئر ذمہ داران کو ان کی محنت اور قربانیوں کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
سیمینار کے آخر میں
سیمینار سے شمیم خان، ڈاکٹر حمیرہ ناز، ڈاکٹر شازیہ بٹ، عائشہ مبشر، ثناء وحید، ارشاد اقبال، ڈاکٹر جویریہ حسن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر 38ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔








