کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح، چین سے 4 آپریٹرز نے سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کر دی
کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا گیا، ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے لیے پہلی فیری کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ چین سے 4 آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
تقریب سے خطاب
''جیو نیوز'' کے مطابق کراچی بندرگاہ کے ایسٹ ہارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔ کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ایئرپورٹ سہولیات سے کم نہیں، اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا۔ چین سے 4 آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ بلیو اکانومی کو مضبوط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہوریوں کے لیے مریم نواز کا تحفہ، 13 اگست کو لبرٹی چوک میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد
سفر کی تفصیلات
اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہار کرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا، فیری ہفتے میں 2 مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔
سمندری تفریحی کے مواقع
پاکستان کے طویل ساحل پر سمندر سے جڑے تفریحی مقامات تقریباً ناپید ہیں، یہ فیری سمندری تفریحی میں ان گنت مواقعوں کا سبب بن سکتا ہے۔








