سوڈان پاکستان سے 1.5 ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے لینے کے دفاعی معاہدے کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، رائٹرز کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان اور سوڈان کے درمیان دفاعی معاہدہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی جریدے 'رائٹرز' کے مطابق پاکستان سوڈان کو اسلحہ اور جنگی طیارے فراہم کرنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے بڑے دفاعی معاہدے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس معاہدے کی تکمیل کی صورت میں سوڈانی فوج کو ایک بڑا عسکری تقویت ملنے کا امکان ہے، جو گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے خلاف برسرِپیکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے اہم اعلان کر دیا

سوڈان کے موجودہ بحران کا پس منظر

رائٹرز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جاری تنازع دنیا کے بدترین انسانی بحران کو جنم دے چکا ہے، جس میں غیر ملکی مفادات بھی شامل ہو چکے ہیں جبکہ بحیرۂ احمر کے اس اسٹریٹجک ملک کے ٹکڑے ہونے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ سوڈان سونے کی پیداوار کے حوالے سے بھی ایک اہم ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوتھم پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ، اہم شخصیات کی شرکت

معاہدے کی تفصیلات

معاہدے سے باخبر تین ذرائع کے مطابق اس ڈیل میں 10 کاراکورم-8 لائٹ اٹیک طیارے، 200 سے زائد ڈرونز (جاسوسی اور کامیکازی حملوں کے لیے) اور جدید فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔ تمام ذرائع نے حساس نوعیت کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

ماہرین کی رائے

پاکستانی فضائیہ کے ریٹائرڈ ایئر مارشل عامر مسعود نے اس معاہدے کو “تقریباً طے شدہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سپر مشاق تربیتی طیارے بھی شامل ہوں گے، جبکہ امکان ہے کہ چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف7 لڑاکا طیارے بھی فراہم کیے جائیں، تاہم ان کی تعداد اور ترسیل کے شیڈول سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی؛ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر گرفتار

پاکستانی حکام کی خاموشی

پاکستانی فوج اور وزارتِ دفاع نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف نہیں دیا، جبکہ سوڈانی فوج کے ترجمان نے بھی تبصرے کی درخواست پر فوری جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ اور پنجاب سپورٹس منسٹر نے خواجہ افتخار احمد میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا

ڈرونز اور فضائی برتری

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے خصوصاً ڈرونز اور جنگی طیاروں کی فراہمی سوڈانی فوج کو فضائی برتری دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جو جنگ کے ابتدائی مراحل میں اس کے پاس تھی۔ حالیہ عرصے میں RSF نے ڈرونز کے استعمال کے ذریعے مزید علاقوں پر قبضہ کر کے فوج کی پوزیشن کو کمزور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا، جسٹس محسن اختر کیانی کے لاپتہ شہری بازیابی کیس میں ریمارکس

سعودی عرب کی ممکنہ مالی معاونت

ذرائع نے معاہدے کی مالی معاونت سے متعلق واضح تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ایئر مارشل (ر) عامر مسعود کے مطابق امکان ہے کہ اس ڈیل کی مالی معاونت سعودی عرب کی جانب سے کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں اپنے اتحادی ممالک کے لیے پاکستانی فوجی سازوسامان اور تربیت کی حمایت کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

معاہدے کی ثالثی

ایک ذریعے کے مطابق سعودی عرب نے اس معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، تاہم اس بات کے شواہد نہیں کہ وہ اسلحے کی ادائیگی بھی کر رہا ہو۔ ایک اور ذریعے نے واضح کیا کہ سعودی عرب اس معاہدے کے لیے فنڈز فراہم نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ

خطے میں تبدیلیاں

واضح رہے کہ رائٹرز اس سے قبل رپورٹ کر چکا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 سے 4 ارب ڈالر کے ممکنہ دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری ہے، اور امکان ہے کہ سوڈان کے لیے فراہم کیا جانے والا اسلحہ بھی اسی فریم ورک کا حصہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار لی

سعودی عرب کے متضاد کردار

سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ ادھر مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کی قیادت میں قائم ایک گروپ کا حصہ ہیں جو سوڈانی فوج اور RSF کے درمیان امن مذاکرات کی کوششیں کر رہا ہے۔ حالیہ دوروں کے دوران سوڈانی آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے سعودی عرب سے جنگ میں مدد کی درخواست بھی کی، جس کی تصدیق سوڈانی اور مصری ذرائع نے کی ہے۔

خلیجی ممالک میں بڑھتے اختلافات

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یمن میں حالیہ پیش رفت کے بعد اختلافات میں اضافہ ہوا ہے، اور دونوں خلیجی طاقتوں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کے متعدد حساس معاملات، جغرافیائی سیاست اور تیل کی پیداوار پر شدید اختلافات موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...