عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی تیل کی پیداوار میں ممکنہ خلل اور وینزویلا سے سپلائی کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ادا کیے بغیر فوائد سمیٹنے والوں کی بھرمار، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح مزید کم
تیل کی نئی قیمتیں
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 62.58 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ مہنگا ہو کر 58.30 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری افراد کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ”ای بز (Ebiz)“ پورٹل کا آغاز کر دیا
امریکا کی وینزویلا کے تیل پر پابندی
ادھر امریکا نے وینزویلا کے تیل کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ طے پانے والے تیل معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تیل معاہدے کی تفصیلات
مارکو روبیو کے مطابق وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کیا جائے گا، جسے بعد ازاں مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ سینیٹ ارکان کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے لیے پہلا مرحلہ استحکام، دوسرا بحالی جبکہ تیسرا مرحلہ تبدیلی پر مشتمل ہوگا۔








