ٹرمپ کا ایرانیوں کو احتجاج جاری رکھنے کا پیغام
ٹرمپ کی ایرانی عوام سے اپیل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "مدد راستے میں ہے"، تاہم انہوں نے اس مدد کی نوعیت یا تفصیلات بیان نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سیکرٹری جنرل کو او آئی سی سیکرٹریٹ میں نمائش کے لیے 2 فن پارے پیش کردیئے
سوشل میڈیا پر بیان
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا: "ایرانی محبِ وطنو! احتجاج جاری رکھو، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالو! مدد آ رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ایران میں مظاہرین کے خلاف "بے مقصد قتل" بند نہیں ہوتا، وہ ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر رہے ہیں۔
ایران میں جاری مظاہرے
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن کی اطلاعات آ رہی ہیں۔








