بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز کی بائیکاٹ کی دھمکی
بنگلادیشی کرکٹرز کا بائیکاٹ کی دھمکی
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ
بنگلادیشی کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این کے خاتمے سے فحاشی اور دہشت گردی کا خاتمہ
کھلاڑیوں کے مالی ازالے کے ممکنہ مسائل
نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
بی پی ایل میچز پر اثرات
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
کھلاڑیوں کی تنظیم کا ردعمل
دوسری جانب نظم الاسلام کے بیان پر بنگلادیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کو بی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہو جانا چاہیے بصورت دیگر کرکٹرز نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ خاندان جس کے ہاں 65 سال بعد پہلے لڑکے کی پیدائش
کھلاڑیوں کے وقار کی اہمیت
محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آدھے تمھارے آدھے میرے
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا موقف
علاوہ ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نظم الاسلام کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ توہین آمیز یا دل آزاری کا باعث سمجھے جانے والے بیان پر دکھ کا اظہار کرتا ہے۔
ڈسپلنری ایکشن کی یقین دہانی
بی سی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بورڈ کے ترجمان کے علاوہ کسی ڈائریکٹر کے اس طرح کے بیان کی ذمے داری نہیں لیتے، کرکٹرز کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بورڈ ڈسپلنری ایکشن لے گا。








