سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں، پوچھا کچھ جواب کچھ اور دیا جارہا ہے: فاروق ستار

فاروق ستار کا وزیراعلیٰ سندھ پر الزام

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سانحہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا 4 سالہ پاکستانی بچی عائزہ کا کامیاب علاج

پریس کانفرنس میں اہم نکات

''جیو نیوز'' کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں، پوچھا کچھ اور جا رہا ہے اور جواب کچھ اور دیا جا رہا ہے۔ ہم نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سانحے کے 20، 22 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، اس تاخیر کا بتائیں۔ میئر کراچی 23 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، تنقید ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔

سوالات کے جوابات کا مطالبہ

فاروق ستار نے مزید کہا کہ آپ نے آنے کے بعد جب لوگوں کا رویہ دیکھا تو سنگینی کا پتہ چلا۔ سوالات کے جوابات دیں، آپ واقعے کی سنگینی سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ ہر سوال کا جواب ہے مگر آپ خود کو بچا رہے ہیں۔ آپ سے سوال ہو تو آپ کہتے ہیں کہ سانحے پر سیاست نہ کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...