بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، پاکستان ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جائیگی یا نہیں، فیصلہ حکومت کریگی، محسن نقوی
محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بارے میں بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرمسعود صادق 2 سال کیلئے ایشیا پیسیفک پیڈیاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے صدر منتخب
حکومتی فیصلہ کی اہمیت
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز، کون سے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے
وزیراعظم کی آمد کا انتظار
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم کی آمد کے منتظر ہیں، اس وقت وزیر اعظم پاکستان ملک میں نہیں ہیں، پہلے حکومت فیصلہ بتادے پھر پلان اے بی سی تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، یہ دوہرا معیار ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کا انتظار
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تفصیل میں نہیں جا سکتا ،جب ضرورت ہوئی تو تفصیل بتاؤں گا۔








