جاپان کی مہنگی ترین سفید اسٹرابیری وائٹ جیول کے بعد چین کی بلیک پرل اسٹرابیری نے پھلوں کی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

چین کی بلیک پرل اسٹرابیری: ایک نئی مارکیٹ میں ہلچل

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کی مہنگی ترین سفید اسٹرابیری وائٹ جیول کے بعد اب چین نے پھلوں کی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس کی گہرے جامنی اور تقریباً سیاہ رنگ کی نایاب بلیک پرل اسٹرابیریز نے ایک نیا جنون و جوش پیدا کر دیا ہے جو اپنی منفرد شکل، مٹھاس اور ذائقے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے ذائقوں کے شوقین اس اسٹرابیری کو چکھنے کے لیے 45 ڈالرز فی پاؤنڈ (تقریباً 12 ہزار پاکستانی روپے) تک ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ

قیمت اور مانگ میں اضافہ

چین نے بلیک پرل کے ذریعے اسٹرابیری مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ ان اسٹرابیریز کی غیر معمولی مہنگی قیمت کے باعث ایک بڑے برانڈ ہرمیز سے بھی مماثلت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز عام اقسام کے مقابلے میں کہیں زیادہ میٹھی ہوتی ہیں، تاہم ان کی بلند قیمت کی ایک بڑی وجہ ان کی کمیابی بھی ہے۔ ہانگژو اور چنگ ڈاؤ کے اسٹرابیری کے کاشت کاروں کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز کی کاشت نہایت مشکل ہے اور ان کی پیداوار عام اسٹرابیریز کے مقابلے میں خاصی کم ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں میں بلیک پرل اسٹرابیریز چین میں وائرل ہو چکی ہیں، جس کے بعد ان کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 لاکھ 94 ہزار نوکریاں اور روزگار کے مواقع … وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ

کاشت کے چیلنجز

تاہم فی پھل 6 ڈالرز تک قیمت ہونے کے باوجود کئی کاشت کار اس کی کاشت کے رجحان کو اپنانے سے گریزاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مشکل کاشت اور کم پیداوار کے باعث معاشی فائدہ محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر مالیت کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دیدی

صحت کے فوائد

چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کے کالج آف ہارٹیکلچر کی پروفیسر لی بنگ بنگ کے مطابق بلیک پرل اسٹرابیریز کا گہرا جامنی یا سیاہ رنگ ان میں موجود انتھوسیانن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انتھوسیانن قدرتی رنگ پر مشتمل طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں، جو بلیوبیری اور جامنی بند گوبھی جیسی دیگر گہرے رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ بلیک پرل اسٹرابیریز فی الحال سوشل میڈیا اور کمیابی کے باعث ایک فیشن یا رجحان سمجھی جا رہی ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق ان کا ذائقہ واقعی شاندار ہے۔

مستقبل کی امکانات

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کاشت کار ان کی پیداوار اور کاشت کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ اسٹرابیریز مستقبل میں چین میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی عام ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...