تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں، شفیع جان
پشاور میں وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلاء کے حوالے سے ردعمل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلاء کے بارے میں وفاقی حکومت کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ، تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرہ زخمی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلاء کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے۔ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نمائشی اقدامات کی بجائے سیلاب زدگان کی فوری مدد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان
قوم کا مؤقف
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ وادی تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں۔
امن جرگے کا مؤقف
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کر چکے ہیں۔ امن جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے اجراء پر وفاق کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔








