بلوچستان میں بے امنی پھیلانے والے ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
وزیرِ اعلیٰ کا اظہارِ اطمینان
وزیرِ اعلیٰ نے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کیا ہے اور اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بے امنی پھیلانے والے ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، حکومت امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
نیشنل ایکشن پلان کا عزم
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔








