سعودی عرب میں شیڈول 2029 ایشیئن ونٹر گیمز ملتوی، نیا فریم ورک طے
ایشین ونٹر گیمز کا ملتوی ہونا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں شیڈول 2029 ایشیئن ونٹر گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
اعلان کا پس منظر
’’شنہوا‘‘ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان سعودی اولمپک و پیرااولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا ء(او سی اے) نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ بیان کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد مستقبل کی میزبانی کے لئے ایک نیا فریم ورک طے کیا گیا ہے، تاہم ایشیئن ونٹر گیمز کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب اور مغربی ایشیا ء میں ونٹر سپورٹس کی طویل المدتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
آئندہ کے منصوبے
نظرثانی شدہ منصوبے کے تحت سعودی عرب آئندہ برسوں میں مرحلہ وار بنیادوں پر مختلف علیٰحدہ ونٹر سپورٹس ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ ان مقابلوں کا مقصد ونٹر سپورٹس کو فروغ دینا، کھلاڑیوں کی شرکت میں اضافہ کرنا اور ایتھلیٹس، آفیشلز اور سہولیات کی ترقی کو سپورٹ کرنا ہے۔
اولمپک کونسل کی آراء
اولمپک کونسل آف ایشیاء نے سعودی عرب کی جانب سے ونٹر سپورٹس کے پائیدار پروگرامز کی تعمیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیا لائحہ عمل مغربی ایشیا ء میں منظم اور تدریجی ترقی کے ماڈل کی حمایت کرتا ہے اور ایشیاء بھر میں سپورٹس کے فروغ کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔








