کل ایک بہت خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے: مشعال ملک
مظفر آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کل ایک بہت خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش نہ ہوسکی، اجلاس صبح 11 بجے ہوگا
یاسین ملک کی صورتحال
مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل یاسین ملک کی سزا میں کچھ بھی سنایا جا سکتا ہے، یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں۔ یاسین ملک نے مسلح جدوجہد چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا چھ ایرانی ہوائی اڈوں پر حملے میں 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
تشدد اور عدم رسائی
تہاڑ جیل میں ان پر تشدد کیا جا رہا ہے، ان کو وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور یاسین ملک کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ ان کے خلاف یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
کشمیریوں کی اپیل
مشعال ملک نے دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ یاسین ملک کو بچائیں، کیونکہ اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔








