میرا بیٹا بسنت منانے گیا تھا اور ہم نے بھی 804 لکھ کر اپنے گھر میں پتنگ اڑائی، علیمہ خان
علیمہ خان کا بسنت منانے کا اعتراف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہاں، میں نے بھی بسنت منائی اور میرے بیٹے نے بھی بسنت منائی۔ لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا؟
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے 804 لکھ کر اپنے گھر میں پتنگ اڑائی۔ میرا بیٹا تو پتنگ بازی کا جنونی ہے۔ لاہوریوں کو گڈی اُڑانے سے کوئی نہیں روک سکتا، میرا بیٹا بچوں کو لے کر گڈی اُڑانے گیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا: بھارتی ایئر چیف مارشل پھٹ پڑے
عمران خان کا پاکستان
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے جس طرح چپ کر کے ووٹ ڈالے، اسی طرح چپ کر کے دکانیں بند کی، مگر فارم 47 کی حکومت نے زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی۔ یہ ہے عمران خان کا پاکستان، جس کے نتائج ابھی آئیں گے اور ابھی انقلاب سے ان کی نیندیں اڑیں گی.
سوشل میڈیا پر تبصرہ
میرے بیٹے نے بھی بسنت منائی اور میں نے خود بھی پتنگ اُڑائی، علیمہ خان کی تصدیق pic.twitter.com/gabAWvUhOe
— Shabbir Dar (@ShabbirDar5) February 9, 2026








