پاکستان نے سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے والا ہائپرسونک میزائل متعارف کروادیا

پاکستانی میزائل 'سمیش' کا تعارف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستانی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے 'سمیش' (SMASH) نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا۔ یہ میزائل سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ جو کہتے ہیں، اس پر عمل بھی کر کے دکھاتے ہیں، جے ڈی وینس

میزائل کی خصوصیات

غیر ملکی ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ کمپنی کے مطابق اسمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار، درست رہنمائی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہو سکے گا۔ اینٹی شپ سیٹنگ میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا گیا ہے جبکہ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سِیکر استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کا فضائی معیار انتہائی خراب، آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

میزائل کی ڈیزائن اور درستگی

میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر لگائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میزائل کی درستگی (سی ای پی) 10 میٹر یا اس سے کم ہے جبکہ ٹرمینل فیز میں اس کی رفتار آواز کی رفتار دو گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ زمینی اہداف کے لیے تیار کردہ سیٹنگ میں بھی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر رکھی گئی ہے، تاہم اس ورژن میں وارہیڈ کا وزن بڑھا کر 444 کلوگرام کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نے شہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا

فائدے اور جلدی تبدیلی

اس ورژن میں بھی وہی سنگل اسٹیج ڈوئل تھرسٹ راکٹ موٹر استعمال کی گئی ہے، جبکہ اس کی درستگی 15 میٹر یا اس سے کم اور رفتار آواز کی رفتار سے 2 گنا زیادہ بتائی گئی ہے۔ جی آئی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ اسمیش میزائل کو دوہرے کردار کی صلاحیت کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی طرح کے میزائل کو سمندری اور زمینی دونوں نوعیت کے مشنز کے لیے استعمال کیا جا سکے, اس طریقہ کار سے لاجسٹک نظام سادہ رہتا ہے اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔

خطے میں ہتھیاروں کی طلب

دفاعی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں طویل فاصلے تک درست حملہ کرنے والے ہتھیاروں کی مانگ بڑھ رہی ہے اور اسمیش کو ایسے ہی متنازع اور خطرناک ماحول میں مؤثر ہتھیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...