بھارت میں فرسٹ ایئر کے طالب علم نے کلاس روم میں ساتھی طالبہ کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

دل دہلا دینے والا واقعہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن میں لا کالج کی طالبہ کو کلاس روم میں گولی مار دی گئی۔ ملزم نے واردات کو انجام دینے کے بعد خود کو بھی گولی مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق خط پر بات کرنے سے گریز

واقعے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق لا کالج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے فرسٹ ایئر کے طالب علم نے اپنی ہم جماعت طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد ازاں اسی پستول سے خود کو بھی گولی مار لی۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی پر 80 برس کے بزرگ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج

طالب علم اور طالبہ کی شناخت

طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ ملزم طالب علم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت سندیپ کور جبکہ ملزم کی شناخت پرنس راج، ساکن گاؤں مالیاں، ضلع جالندھر کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج سے 17 نومبرتک مارکیٹیں اور بیرونی سرگرمیاں رات 8 بجے بند ہونگی، نوٹیفکیشن جاری

سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنس راج صبح تقریباً 9 بج کر 15 منٹ پر کلاس روم میں داخل ہوتا ہے اور سندیپ کور کے پاس سے گزرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

واقعے کا پس منظر

بتایا جاتا ہے کہ سندیپ نے اس سے کچھ کہا تاہم راج نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد وہ کلاس روم سے باہر چلی گئی۔ راج اس کے پیچھے گیا، ایک اور ہم جماعت طالبہ نے مداخلت کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبر کے حوالے سے بہت بڑی فیصلہ

واقعتی تسلسل

فوٹیج کے اگلے حصے میں تیسری طالبہ کو ہنستے ہوئے راج اور سندیپ کور کو کلاس روم کے پچھلے حصے کی طرف لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں طالبات آخری بینچ پر بیٹھتی ہیں جبکہ راج ان کے سامنے بیٹھ جاتا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد سندیپ کور کھڑی ہوتی ہے، اسی دوران راج اٹھتا ہے، بیگ سے پستول نکالتا ہے، پیچھے مڑ کر سندیپ کور کے سر میں گولی مارتا ہے اور پھر چند قدم آگے جا کر خود کو بھی سر میں گولی مار لیتا ہے۔

تفتیشی عمل

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دونوں طلبہ ترن تارن کے علاقے اُسما گاؤں میں واقع ایک لا کالج میں قانون کے پہلے سال کے طالب علم تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...