آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت جاری ہے، پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اپنے مؤقف پر قائم ہے، محسن نقوی
محسن نقوی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس معاملے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز باقی
پاکستان کا مؤقف
ایکسپریس نیوز کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور وہ انصاف اور کھیل کے تقاضوں کے مطابق فیصلوں کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بھارت کے خلاف میچ کی صورتحال
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف میچ کے بائیکات کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور آئی سی سی وفد کے درمیان گزشتہ روز میٹنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر زور دیا تھا۔








