پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ ملک بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، شفیع جان
پشاور: مریم نواز کے بیان پر شفیع جان کا ردعمل
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیان پر ردعمل، کہتے ہیں پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ ملک بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ کامیاب ہڑتال سے واضح ہوگیا ہے کہ جعلی وزیراعلیٰ کی عیاری فلاپ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلستان جوہر میں آتشزدگی، درجنوں جھونپڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں جل گئیں
پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت
اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول اور پُرامن سیاسی جماعت ہے۔ سپریم کورٹ پر چڑھائی کرنے والی جماعت کا پی ٹی آئی کے خلاف انتشاری پراپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو گیا۔ جعلی وزیراعلیٰ پنجاب یہ بھول چکی ہیں کہ قوم نے دو سال قبل شریف خاندان اور ان کے درباریوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیا تھا۔ قوم نے اپنا فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کے حق میں سنا دیا تھا۔ ووٹ کو عزت دینے کے نعرے لگانے والوں نے خود ووٹ کی حرمت پامال کی۔ تاریخ گواہ ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ عوامی فیصلوں کو پس پشت ڈال کر اقتدار حاصل کیا۔
شریف خاندان کا اقتدار اور عوامی طاقت
شفیع جان نے مزید کہا شریف خاندان کے لیے اقتدار آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے، مگر عوام اب ان کی حقیقت جان چکی ہے۔ پنجاب میں غیر سنجیدہ جعلی حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وفاق اور پنجاب پر مسلط حکمران جتنے مرضی حربے استعمال کریں، عوامی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے۔
*معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل*
پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ ملک بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، شفیع جان
کامیاب ہڑتال سے واضح ہوگیا ہے کہ جعلی وزیراعلیٰ کی عیاری فلاپ ہوگئی ہے، شفیع جان
پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب…
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) February 9, 2026








