لیہ میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت 370 اجتماعی شادیاں، پنجاب کی بیٹیوں کیلئے گھر بنائیں گے بھی اور بسائیں گے بھی :صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

سہیل شوکت بٹ کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ ہم پنجاب کی بیٹیوں کے لئے گھر بنائیں گے بھی اور بسائیں گے بھی۔ آج اللہ کے کرم سے وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام میں 370 جوڑوں کے شرعی فرائض پورے کیے گیے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے لیے ہنگامی پلان کی تشکیل، فوج و رینجرز کی تعیناتی اور موبائل سگنلز کی بندش کے بارے میں سفارشات طلب

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت سپورٹس کمپلیکس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

پروگرام کی منفرد حیثیت

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام تاریخ کا ایک منفرد پروگرام ہے پنجاب کی تاریخ کا خوبصورت قدم ہے۔ یہ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے پنجاب کی ان بیٹیوں کے لیے ماں اور والدین کے لئے بیٹی بن کے سوچا، یہ پروگرام ان کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ آج یہ پروگرام والدین کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا ورچوئل اجلاس، راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کردی

ماضی کی حکومت کی تنقید

ہم نے ماضی کی حکومت کو دیکھا جنہوں نے ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا لیکن پنجاب کی ان بیٹیوں کے لئے ایسا کوئی پروگرام پیش نہیں کیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ کیا ریاست کے پاس اس وقت یہ وسائل موجود نہیں تھے؟ کیا وزیر اور ادارہ موجود نہیں تھا؟ اگر سب کچھ موجود تھا تو پھر ایسے پروگرام کیوں نہیں شروع کیے گئے؟ یہ لیڈر شپ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، سول و عسکری قیادت کی شرکت

دھی رانی پروگرام کی اہمیت

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ کو ایک سمت دے دی ہے جہاں فلاحی کام برق رفتاری سے جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دھی رانی پروگرام نہ ختم ہونے والی دعاؤں کا ذریعہ ہے۔ یہ ریاست نے آپ پہ احسان نہیں کیا بلکہ اپنا حقیقی فرض ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای کی طرف سے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم اور سردار ضیاءالقمر کو وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد

سولات اور چیلنجیں

آج مظفر گڑھ میں 8واں چکر تھا۔ ہم نے ہمت کارڈ دیا، سیلاب زدگان کی خدمت کی۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے 12 سال سے ان کی حکومت ہے اور وہاں عوامی فلاح و بہبود کا ایسا کوئی کام نہیں ملتا۔ ریاست مدینہ کے نام پر فتنہ فساد اور جہالت سکھایا گیا، نوجوان نسل کو برباد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ

اجتماعی شادیوں کی تقریب

صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد پیش کی۔

شرکاء کی فہرست

تقریب میں ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، سابق پارلیمنٹیرینز اعجاز احمد اچلانہ، لالہ طاہر رندھاوا، فیض الحسن سواگ، عبد الشکور سواگ، ملک عثمان اولکھ، نور اکبر بخاری، حسنین خان، عابد انوار علوی، ڈی جی بیت المال طارق قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، ضلعی افسران اور مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...