محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کردی

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی نئی پابندی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سرکاری گرلز کالجوں میں عکس بندی (فوٹو گرافی) پر باقاعدہ پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری، برطانیہ کا دس لاکھ پاؤنڈ، افغان سرمایہ کار کا متاثرین کے لیے 50 کروڑ افغانی روپے کی امداد کا اعلان

نوٹیفکیشن کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے ذریعے کالجوں کے پرنسپلز کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں انھیں انضباطی یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی، ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور

ایڈوائزری اور خطوط کی تقسیم

اس سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری کالجز سندھ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جبکہ اس ایڈوائزری کی بنیاد پر ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی نے شہر کے تمام سرکاری کالجوں کو خطوط بھی جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نے 25 دسمبر کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا پر فوٹوگرافی کے غلط استعمال کی شکایات

خط کے مطابق طالبات کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارم پر غلط استعمال کیا گیا ہے جو معاشرتی و مذہبی اقدار اور قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ اس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں اور اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن نے بعض کالجوں میں خواتین اساتذہ و طالبات کی غیر مجاز فوٹوگرافی اور اس کے فیس بک، وٹس ایپ دیگر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیلائو یا تشہیر کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ لہذا کالجوں میں اس قسم کی سرگرمیوں پر سختی پابندی عائد کی جارہی ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کے نتائج

پروفیسر قاضی ارشد کے جاری خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جن کالجوں میں اس پابندی کے باوجود اس کی خلاف ورزی کی گئی تو وہاں کے ذمے دار پرنسپلز اور عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...