لگتا ہے بسنت اب پورے پاکستان میں قومی تہوار کے طور پر منائی جائے گی :خواجہ آصف
وزیر دفاع کی بسنت کے بارے میں رائے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے بسنت اب پورے پاکستان میں قومی تہوار کے طور پر منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری حویلی میں ہزار مسلمان اکٹھے ہو گئے تھے، جس کو جیسے جیسے موقع ملتا رہا پاکستان جاتے رہے، ہمیں بھی پیغام ملا کہ نکل جاؤ ورنہ مارے جاؤ گے.
علیمہ خان اور ان کے بچوں کی تعریف
پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے علیمہ خان اور اُن کے بچوں کے بسنت منانے کی تعریف کردی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے ساتھ زندگی کے کئی رخ ہیں، سب رخوں کے ساتھ جینا چاہیے۔ علیمہ خان اور ان کے بچوں کا بسنت منانا اچھی بات ہے کہ ان کی زندگیوں میں بھی کوئی تبدیلی آئی ہے۔ یہ بڑی اچھی اور صحت مندانہ تبدیلی ہے، انہوں نے اگر انجوائے کیا ہے تو میرے ساتھ ان کو بھی مریم نواز کا مشکور ہونا چاہیے۔
مریم نواز کی مبارکباد
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز مبارکباد کی مستحق ہیں۔ کروڑوں لوگوں نے بسنت کو انجوائے کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے جو روایت ڈالی ہے، وہ دوسرے شہروں میں بھی جائے گی۔ لگتا ہے بسنت اب پورے پاکستان میں قومی تہوار کے طور پر منایا جائے گا۔








