دنیا میں فری لانسرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان میں فری لانسرز کی صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دنیا میں فری لانسرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ حکومت کا ہدف فری لانسرز کو اپ گریڈ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کا میجر محمد اکرم شہید، (نشان حیدر) کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت
وزیر خزانہ کا عرب نیوز کے ساتھ انٹرویو
عرب نیوز کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ویب اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سعودی کمپنیاں پاکستان میں دفاتر قائم کر سکیں۔ پاکستانی ٹیک ٹیلنٹ کی سعودی عرب ایکسپورٹ کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
حکومت کی اصلاحات اور معیشت کی بہتری
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں حکومت نے اہم اصلاحات کیں۔ معاشی نظام کی بنیادی بہتری پر بھرپور توجہ دی گئی جس سے کرنٹ اکاؤنٹ اور فارن ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا۔ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔








