ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان امریکا کے مدمقابل، آج تین میچ کھیلے جائیں گے
پاکستان اور امریکہ کا مقابلہ
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکا آج مدمقابل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں جنگ، دبئی اور ابوظہبی کی سٹاک مارکیٹس میں 120 ارب ڈالر ڈوب گئے
میچز کا شیڈول
آج تین میچ کھیلے جائیں گے، نمیبیا اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔
دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور امریکا شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
گزشتہ ورلڈ کپ کی یاد
یاد رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، امریکا نے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت کے خلاف اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اسے 161 رنز تک محدود رکھا تھا。








