بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولا علیٰؓ کا فرمان ہے”طاقت کے نشے میں انسان آزمایا ہی نہیں جاتا بلکہ ننگا ہو جاتا ہے“ نوجوان نسل سچ بولنے لگی ہے اور سچ جان کر چپ رہنے کو تیار نہیں
کھلاڑیوں کی درخواست
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر فیملیز کو ساتھ رکھنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم، بورڈ نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے واضح جواب دیا کہ اسکواڈ کے اراکین ایونٹ کے دوران فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس؛آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟چیف جسٹس پاکستان کا وکیل پی ٹی آئی کا استفسار
فیملیز کے لیے متبادل انتظامات
بی سی سی آئی نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں، البتہ کھلاڑی اگر چاہیں تو وہ فیملیز کے اپنے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔
ماضی میں گائیڈ لائنز
یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔








