بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
سپریم کورٹ کی اجازت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس، انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کو بطور ملزمہ طلب کرلیا گیا
توشہ خانہ کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے پارک میں عید والے دن چلتا ہوا جھولا ٹوٹ گیا، چار بچے زخمی
چیف جسٹس کا حکم
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ملاقات میں رکاوٹ
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں سلمان صفدر کو کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ براہِ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور شاہکام چوک پر کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
رپورٹ کا حکم
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل سلمان صفدر ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، ہم رپورٹ دیکھ کر پرسوں سماعت کریں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
اٹارنی جنرل کی رپورٹ
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ یہ رپورٹ اٹک جیل میں قید کے دوران کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان این سی پی ایس 2025 سروے رپورٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئی
ملاقات کی رسائی
اس موقع پر وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بھی عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جا رہی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکم جاری کر چکی ہے اور سلمان صفدر آج ہی ملاقات کیلئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
آج کی ملاقات
عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ کے حکم پر آج دوپہر 2 بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔
ملاقات کی تصدیق
بیرسٹر سلمان صفدر نے دو بجے ملاقات کی تصدیق کر دی، وہ سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی。








