بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں چالان کا قانونی عمل مکمل
ایف آئی اے کا چالان مکمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان کا قانونی عمل مکمل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی مذمت
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی فتح، کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
چالان کی جمع کرائی
پراسکیوٹر واثق ملک نے کہا کہ ایک دو روز میں چالان عدالت میں جمع ہو جائے گا۔ کراچی میں ڈائریکشن کیسز میں پیش ہونا ہے، اس کے بعد عدالت کیس کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
سماعت کی ملتوی
عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔








