سندھ: سرکاری گرلز کالجز میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد
سندھ سرکار کی نئی پابندی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ سرکار نے سرکاری گرلز کالجز میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا کے صدر پر انتخابی مہم کے دوران شہریوں کا پتھراؤ، 2افراد زخمی
نوٹیفکیشن کا اجرا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا
خواتین کے تحفظ کے لیے اقدام
اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا جس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں۔
خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی
ڈائریکٹر کالجز کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔








