صوبہ مزید تجربہ گاہ نہیں بنے گا: وزیراعلیٰ کے پی کے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گفتگو
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعیلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا، ہر ایک نے اپنا تجربہ کیا جس کے باعث بے امنی پیدا ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مُعروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟
سوتیلی ماں جیسا سلوک
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ ہر کسی نے پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا، لیکن اب صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا بنگلہ دیش چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو دوبارہ سڑکوں پر نہ آنا پڑے، ہمارے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں’’ جماعت اسلامی بنگلہ کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کا قوم سے خطاب
تعلیم و صحت میں ٹیلنٹ
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں تعلیم، صحت، اور اسپوٹس کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے، مگر مواقع کے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں
کانفرنس میں مؤقف
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا ہے، اور اب وہ صوبے کو موجودہ حالات میں تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے ساتھ سعودی عرب پر حملوں کو روکنے کے لیے بات چیت کررہا ہے،رانا ثنااللہ
صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں
انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیے کسی کے در پر نہیں جاؤں گا، لیکن اپنے صوبے کے مفاد کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھوں گا، چاہے کوئی مجھے کتنا ہی ناپسند ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین
امتیازی سلوک کا ذکر
سہیل آفریدی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ بعض مائنڈ سیٹ کے لوگ نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ ترقی کریں۔ وفاق نے کے پی کے 4000 ارب سے زیادہ روپے روک رکھے ہیں، اور یہ پیسا میں آپ کی مدد سے وفاق سے لوں گا۔
نوجوانوں کے روزگار کے مواقع
انہوں نے کہا کہ جامعات میں بے روزگاروں کی کھیپ تیار کی جا رہی ہیں، لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے نوجوان روزگار کے بغیر نہ ہوں۔ ہمیں سب نے مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے۔








