لاہور؛ کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
خاتون اور بچوں کی لاشوں کی شناخت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچوں کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں کے قریب ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ ماں بیٹا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ٹوئٹ پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سرکاری ترجمان کی وضاحت
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت سونیا اور بچے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق خاتون اپنے بھائی کی گھر جوڑے پل کے قریب رہنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر کیانی صاحب! کورٹ سے چلے جائیں، آپ اشتہاری ہیں، اگر آپ نے اونچا بولا اور پولیس نے سن لیا تو گرفتار ہوں گے، جج طاہر عباس سپرا
قتل کی ایف آئی آر
ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون گھر سے سودا سلف لینے گئی اور لاپتا ہوگئی۔ نامعلوم قاتل نے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
لاشوں کی برآمدگی
واضح رہے کہ گزشتہ روز مناواں میں ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ دونوں لاشیں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں جنہیں قبضے میں لے کر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔








