بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون فریم ورک سست روی کا شکار
بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون فریم ورک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون فریم ورک سست روی کا شکار ہو گیا، الیکشن کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے قوانین کی رپورٹ جمع نہ کروا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے: روس کی جانب سے ایران، امریکہ جنگ بندی کا خیرمقدم
الیکشن کمیٹی کی کارکردگی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز رپورٹ آج بھی الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائی جاسکی۔ ڈپٹی کمشنر نے اربن رولرز کی حدبندی رپورٹ الیکشن کمیٹی کو بھیج دی۔ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن رولز کے اعتراضات کو دور کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن سے اسرائیل پر ڈرون حملہ
الیکشن رولز کی ترقی
الیکشن رولز 2025 کی سمری پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی جبکہ الیکشن رولز تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈیمارکشن رولز پر مشاورت کے بعد سمری پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے والا شخص خود لاپتہ ہوگیا، خاتون کی لاش برآمد
محکمہ بلدیات کی سرگرمیاں
محکمہ بلدیات بلدیاتی انتخابات کی ورکنگ پر 3 سمریاں حکومت کو بھیجے گی۔ الیکشن رولز میں فارم 45 اور فارم 47 پر اعتراض کو دور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بلدیاتی الیکشن کا طریقہ کار مکمل واضح کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کو 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی
حکومت پنجاب کی کاروائیاں
خیال رہے کہ حکومت پنجاب کو الیکشن رولز کی سمری منطوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ حد بندیاں اور رولز مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندی ہو گی۔
الیکشن کمیٹی کی ذمہ داری
واضح رہے کہ الیکشن کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے قوانین کی رپورٹ آج جمع کروانے کی پابند تھی۔








