26 نومبر احتجاج کیس؛ غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں غیرحاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو مسئلہ حل کرنے کیلئے کس سے بات کرنی چاہئے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا
علیمہ خان کی غیرحاضری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے، غیرحاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ کی غیر حاضری کا نہ کوئی جواز ہے نہ ہی استثنیٰ۔
کیس کی سماعت
عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔ جسے منظور کرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت ایک روز کیلئے مؤخر کردی گئی۔








