ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
شاہد آفریدی کا پاکستان اور بھارت کے میچ پر تبصرہ
لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
حکومت کا فیصلہ اور اس کے اثرات
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا
کرکٹ کی اہمیت
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
میچ کی تفصیلات
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔








