مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کو ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کردی
استقبال کا عمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کا یونٹ 5 بارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن
اہم ملاقاتیں
وزیر اعلیٰ پنجاب دورے کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کریں گی۔ مریم نواز حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گی۔
سیاسی صورتحال پر گفتگو
مریم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.








