ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سائیوال سے کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا، خواجہ آصف
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے یوسف والا ریلوے سٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن سعید کو پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
مضبوط ثبوت
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز بین مواد، کتابیں، لٹریچر، نقدی رقم اور میموری کارڈز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے عام شہریوں کو گمراہ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان انتقال کر گئے
ملزم کی شناخت
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سرانان، ضلع پشین بلوچستان کا رہائشی ہے۔
قانونی کارروائی
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.








